کراچی کنگز کی مسلسل ساتویں شکست؛ آخری گیند پر پانسہ پلٹ گیا

Karachi king Vs Islamabad

Karachi king Vs Islamabad

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) عماد وسیم اور قاسم اکرم کی شاندار پارٹنرشپ کے باوجود کراچی کنگز سنسنی خیز میچ میں ٹورنامنٹ کی پہلی فتح کے قریب پہنچ ہوکر اسلام آباد یونائیٹڈ سے شکست کھا گئی۔

کراچی کنگز نے پی ایس ایل میں اپنے ساتوں میچوں کی پہلی فتح کا سنہری موقع گنوا دیا۔ سنسنی خیز میں میچ اسلام یونائیٹڈ نے 191 رنز بنائے جس کے جواب میں کراچی کنگز ابتدا میں مشکلات کا شکار رہی تاہم عماد وسیم اور قاسم اکرم کی پارٹنرشپ نے فتح کی امید دلائی لیکن آخری گیند میں پانسہ پلٹ گیا۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان سپر لیگ کے سیزن 7 کا 21 واں ٹی ٹوئنٹی میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے 192 ہدف کے جواب میں کراچی کنگز کی ابتدا اچھی ثابت نہ ہوسکی۔ تیسرے اوور میں ہی 17 کے مجموعی اسکور پر کپتان بابر اعظم وکٹ کیپر اعظم خان کو کیچ دے بیٹھے۔

کپتان بابر اعظم صرف 13 رنز بناسکے جب کہ دو گیندوں بعد ہی بغیر کسی رن کا اضافہ کیے جان کلارک بھی ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوگئے جس کے بعد شرجیل خان نے ٹیم کو سنبھالا تاہم 76 کے مجموعی اسکور پر دوسرے اینڈ پر کھڑے صاحبزادہ فرحان 17 رنز بناکر شرجیل خان کو داغ مفارقت دے گئے۔

اُن کا کیچ رحمان اللہ نے وقاص مقصود کی بال پر لیا۔ اس کے فوری بعد ان فارم شرجیل خان بھی آؤٹ ہوگئے۔ شرجیل خان نے 44 رنز بنائے وہ آصف علی کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے۔

شرجیل خان کے پویلین لوٹتے ہی محمد نبی صرف 3 رن بناکر کلین بولڈ ہوگئے انھیں بھی آصف علی نے شکار کیا۔ کراچی کنگز کی تمام امیدیں اب عماد وسیم سے بندھی ہیں۔

عماد وسیم 55 رنز بناکر آخری اوور میں آؤٹ ہوگئے جب کہ قاسم اکرم نے 51 رنز ناٹ آؤٹ کی شاندار اننگز کھیلی۔ دونوں کے درمیان 108 رنز کی پارٹنرشپ رہی۔

ٹورنامنٹ میں اب تک فتح سے محروم کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی کنگز کیخلاف اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف کی تیز رفتار بیٹنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنائے۔ کپتان شاداب خان 34 رنز بناکر سب سے کامیاب بلے باز رہے۔ کراچی کنگز کی جانب سے عماد وسیم نے 2 جب کہ میر حمزہ،عمید آصف، تھامپسن اور کرس جارڈن نے ایک ایک وکٹیں لیں۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی اننگ

اسلام آباد یونائیٹڈ کے اوپنر رحمان اللہ نے پہلے ہی اوور میں عماد وسیم کو دو خوبصورت چھکے مارے تاہم اگلی بال پر عماد وسیم نے انھیں کپتان بابر اعظم کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کردیا۔ اسی طرح چوتھے اوور میں میر حمزہ نے محمد اخلاق کو 26 کے مجموعی اسکور پر پویلین کی راہ دکھائی۔

ایلکس ہیلز کراچی کنگز کے لیے خطرہ بنے ہوئے تھے جن کا کیچ کپتان بابر اعظم نے نویں اوور کی پہلی گیند پر لیا۔ یہ وکٹ عمید آصف کے حصے میں آئی۔

اسی طرح سب سے کامیاب بیٹسمین اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان کو 87 کے مجموعی اسکور پر عماد وسیم نے کلین بولڈ کردیا۔ شاداب خان نے 34 زنز بنائے۔

پانچویں وکٹ تھامپسن نے لیام ڈاوسن کو آؤٹ کرکے حاصل کی۔ عماد وسیم نے ان کا خوبصورت کیچ لیا۔ اعظم خان 22 رنز کی دھواں دھار بیٹنگ کھیل کر رن آؤٹ ہوگئے۔

اعظم خان کے آؤٹ ہوجانے کے بعد اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیے نئی امید بننے والےآصف علی صرف گیارہ گیندوں پر 28 رنز بناکر 17 ویں اوور میں کیچ آؤٹ ہوگئے۔ فہیم اشرف نے 10 گیندوں پر 29 رنز بناکر ٹوٹل 191 تک پہنچادیا۔

کراچی کنگز اسکور ٹیبل پر سب سے آخر میں ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹورنامنٹ کا آغاز اتنا اچھا نہیں کیا تھا تاہم اب وہ سنبھلتے ہوئے نظر آرہے ہیں اور 6 پوئنٹس حاصل کرچکے ہیں۔

کراچی کنگز کے کپتان بابر اعظم نے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم اسلام آباد یونائیٹڈ نے وسیم جونئیر کی جگہ وقاص مقصود کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔