آئی پی ایل فائنل: کولکتہ نائٹ رائیڈر نے5 وکٹوں سے جیت لیا

IPL

IPL

چنائے : (جیو ڈیسک) انڈین پریمئیر لیگ کا فائنل 2012 سیزن کا فائنل کولکتہ نائٹ رائیڈر نے پانچ وکٹوں سے جیت لیا ۔ چنائے سپر کنگ کو شکست ۔اندین پریمئیرلیگ کا فائنل جیتنے کیلئے چنائے سپر کنگ نے کولکتہ نائٹ رائیڈر کو191کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے انڈین پریمئیر لیگ کی نئی تاریخ رقم کرتے ہوئے پہلی مرتبہ فاتح بننے کا تاج اپنے سر پر سجا لیا۔

کولکتہ نائٹ رائیڈر کی جانب سے بصل اور کیلس نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کیا بصل نے 89 رنز بنائے جبکہ کیلس نے 69 رنز کا اضافہ کیا۔

قبل ازیں میچ کے آغاز میں چنائے سپر کنگ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ انڈین پریمئیر لیگ کے فائنل 2012 سیزن کا فائنل جیتنے کے لئے چنائے سپر کنگ نے کولکتہ نائیٹ رائیڈرز کو ایک سو اکیانوے رنز کا ہدف دیا تھا ۔ چنائے سپر کنگ نے تین وکٹوں کے نقصان پر ایک سو نوے رنز اسکور کئے تھے۔

مائیک ھسی اور مرالی وجے نے چنائے سپرکنگ کو شاندار آغاز فراہم کیا ۔ دونوں اوپنرز نے جارحانہ اسٹروک کھیلے ۔ مائیک ھسی نے نصف سینچری اسکور کی انہوں نے چون رنز بنائے ۔مرالی وجے نے بتیس گیندوں پر بیالیس رنز بنائے انہیں بھاٹیہ کی گیند پر شکیب الحسن نے کیچ کیا۔اس کے بعد مائیک ھسی زیادہ دیر تک وکٹ پر نہیں جم سکے اور وہ چون رنز بنا کر کیلس کی گیند کا شکار ہوگئے ۔سریش رائنا نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا انہوں نے اڑتیس گیندوں پر تین چو کوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے تہتر رنز بنائے ۔وہ شکیب الحسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے ۔