نوشہرہ: رشکئی میں بم دھماکا، سکیورٹی اہلکار شہید، 4 زخمی

nowshera

nowshera

نوشہرہ : (جیو ڈیسک) رشکئی میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکے سے ایک سکیورٹی اہلکار شہید اور چار زخمی ہو گئے۔ سوات سے نوشہرہ آنے والے سکیورٹی اہلکاروں کے قافلے کو رشکئی انٹر چینج کے قریب بم کا نشانہ بنایا گیا۔ شرپسندوں نے سڑک کے کنارے بم نصب کر رکھا تھا۔ جونہی فوجی قافلہ وہاں پہنچا۔ ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کر دیا گیا۔ زخمیوں کو سی ایم ایچ نوشہرہ منتقل کر دیا گیا۔ دھماکے میں ایک راہگیر بھی زخمی ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔