آئی پی ایل کے کھلاڑی لیوک پومر نے اعتراف جرم کرلیا

Luke Pomersbach

Luke Pomersbach

دہلی: (جیو ڈیسک) آئی پی ایل کے کھلاڑی لیوک پومر نے اعتراف جرم کرلیا۔ ان پر خاتون سے بدتمیزی اور اس کے منگیتر کو تشدد کا نشانہ بنانے کا الزام تھا۔

امریکی شہری خاتون کو ہراساں کرنے اوراس کے منگیترسے مارپیٹ کے الزام میں دہلی پولیس نے رائل چیلنجر بنگورکے کھلاڑی لیوک پومرز کو حراست میں لیا تھا اور وہ ضمانت پر تھے۔

آسٹریلوی بیٹسمین لیوک پومر نے فائیو اسٹار ہوٹل میں جھگڑا کیا جس سے وہ اور امریکی شہری زخمی ہوگئے اور انہیں قریبی اسپتال لے جایاگیا۔ بھارتی بورڈ کا کہنا ہے کہ ہوٹل میں جھگڑا کھلاڑی کا ذاتی معاملہ ہے۔