رافیل نڈال نے چھٹی بار اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا

nadal rafael

nadal rafael

روم: (جیو ڈیسک) ہسپانوی نامور ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے چھٹی بار اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ جیت لیا، فائنل میں نڈال نے عالمی نمبر ایک نویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی، اس کامیابی کے بعد وہ دوبارہ عالمی درجہ بندی میں دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔

پیر کو اٹلی کے دارالحکومت روم میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے ری شیڈول فائنل میں سپین کے عالمی شہرت یافتہ ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے عالمی نمبر ایک سربیا کے نوویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں شکست دی اور چار سالوں میں تیسری بار اٹالین اوپن کا ٹائٹل اپنے نام کیا، مجموعی طور پر یہ ان کا چھٹا اٹالین اوپن ٹائٹل ہے جو کہ ایک ریکارڈ ہے۔ رافیل نڈال کی جیت کا سکور 7-5 اور 6-3 رہا۔

واضح رہے کہ رافیل نڈال کی میڈرڈ اوپن میں ناقص کارکردگی کی وجہ سے عالمی رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی ہوگئی تھی تاہم اس کامیابی کے بعد وہ دوبارہ دوسرے نمبر پر آگئے ہیں۔ رافیل نڈال کا یہ 35 واں کلے کورٹ ٹائٹل ہے اور وہ اب تک مجموعی طورپر 49 ٹائٹل اپنے نام کر چکے ہیں۔