روم ماسٹرز ٹینس:ماریا شراپوا اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب

Maria Sharapova

Maria Sharapova

روم : (جیو ڈیسک) روم ماسٹرز ٹینس میں دفاعی چیمپئن روس کی ماریا شراپوا اعزاز کا دفاع کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔شدید بار ش کے باعث نوواک یوکووچ اور رافیل نڈال کے درمیان فائنل ملتوی ہوگیا۔جو آج کھیلا جائے گا۔

روم ماسٹرز ٹینس فائنل میں عالمی نمبر دو ماریا شرا پوا کا مقابلہ چین کی لی نا سے تھا۔ لی نا نے پہلا سیٹ چار چھ سے جیت کر عمدہ آغاز کیا۔ شراپوا نے دوسرے سیٹ میں عمدہ کم بیک کیا اور چھ چار کی فتح حاصل کرکے مقابلہ برابرکردیا۔

فیصلہ کن سیٹ میں دونوں پلیئرز کے درمیان سخت مقابلہ ہوا۔شراپوا نے ٹائی بریکر پر سیٹ کے ساتھ ٹرافی بھی اپنے نام کرلی۔یہ رواں سیزن میں ماریا شراپوا کا تیسرا ٹائٹل ہے۔