سہ ملکی ٹچ بال رگبی، پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

rugby

rugby

پاکیستان: (جیو ڈیسک) پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سہ ملکی ٹچ بال رگبی ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔ پنجاب فٹ بال ا سٹیڈیم میں کھیلے جانے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو ایک کے مقابلے میں چار ٹرائی اسکور سے شکست دی۔

ہاف ٹائم پر پاکستان کو دو صفر کی برتری حاصل تھی۔پاکستان کی جانب سے ابو بکر بلال نے دو جبکہ شہباز اور محمد اسلم نے ایک ایک ٹرائی اسکو ر کئے۔ بھارت کی جانب سے واحد ٹرائی آنند کمار نے ا سکور کی۔

اختتامی تقریب کے موقع پر ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود احمد نے انعامات تقسیم کئے۔ اس موقع پر بھارتی ٹیم کے کپتان شیر سنگھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ ٹورنامنٹ تو ہار گئے ہیں لیکن پاکستانی عوام کے دل جیت کر جارہے ہیں، ایسے ایونٹس کا انعقاد مستقل بنیادوں پر ہونا چاہیے،اس سے دونوں ممالک کے تعلقات بہتر کرنے میں مدد ملے گی ۔