کک اور بیل نے انگلینڈ کو لارڈز ٹیسٹ 5 وکٹوں سے جتوا دیا

england

england

لارڈز: (جیو ڈیسک) اوپنر ایلیسٹر کک اور مڈل آرڈر بیٹسمین ای این بیل نے شاندار پارٹنر شپ کے ذریعے انگلینڈ کو ویسٹ انڈیز کے خلاف لارڈز ٹیسٹ میں پانچ وکٹوں سے فتح دلو ا دی اور میزبان ٹیم کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری بھی حاصل ھوگئی۔

انگلینڈ کی ٹیم لارڈز ٹیسٹ کے پانچویں اور آخری دن ایک سو اکیانوے رنز کے ہدف کے تعاقب میں مشکلات کا شکار تھی۔ صرف دس رنز دو وکٹ کے اسکور سے کھیل شروع کرتے ھوئے انگلینڈ کے جوناتھن ٹروٹ اور کے ون پیٹرسن تیرہ تیرہ رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔ ستاون رنز چار وکٹ کے اسکور سے کک اور بیل نے پانچویں وکٹ پر ایک سو بتیس رنز کا اضافہ کیا۔

جب فتح کے لئے صرف دورنز چاہئے تھے تو کک اناسی رنز بنا کر آؤٹ ھوئے۔ بیل نے وننگ باونڈری لگائی اور تریسٹھ پر ناٹ آؤٹ رھے سیریز کا دوسرا ٹیسٹ پچیس مئی سے ناٹنگھم میں کھیلا جائیگا۔