آج ایم کیو ایم اور تحریک انصاف سیاسی طاقت دیکھائیں گی

altaf imran khan

altaf imran khan

صدر آصف علی زرداری کے خلاف ایم کیو ایم آج کراچی میں ریلی نکالے گی جبکہ تحریک انصاف حکومت ہٹا ملک بچا تحریک کے سلسلے میں لاہور میں جلسہ عام منعقد کرے گی ۔
صدر آصف علی زرداری کے خلاف نازیبا زبان پر ایم کیو ایم کے تحت آج ایم اے جناح روڈ پر تبت سنٹر کے مقام پر ایم کیو ایم ریلی نکالے گی جہاں ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین بھی شرکا سے خطاب کریں گے ۔ مسلم لیگ ق کے صدر چوہدری شجاعت حسین نے پارٹی کارکنوں کو ایم کیو ایم کی اس ریلی میں بھرپور شرکت کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنماں کا ایک وفد بھی اس ریلی میں شرکت کررہا ہے۔ریلی کے مقام پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہیں ۔
دوسری جانب تحریک انصاف لاہور میں حکومت ہٹا ملک بچا تحریک کے سلسلے میں آج مینا ر پاکستان پر عظیم الشان جلسہ عام منعقد کرے گی جہاں ملک کے مختلف شہروں سے قافلے پہنچ رہے ہیں ۔ مینار پاکستان میں لاکھوں مندوبین کی متوقع شرکت کے پیش نظر پچاس ہزار سے زاہد کرسیاں لگا دی گئی ہیں جبکہ اسٹیج کیلئے چھ ٹرالے بھی سجا دیے گئے ہیں ۔ شام چھ بجے عمران خان خطاب کریں گے ۔ جلسہ گاہ میں داخل ہونے کے چار راستے رکھے گئے ہیں جبکہ سیکیورٹی کیلئے پندرہ سو سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔