آج سپریم کورٹ میں اہم مقدمات کی سماعت ہوگی

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ (جیوڈیسک)سپریم کورٹ میں توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت آج ہوگی، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری پانچ رکنی لارجر بینچ کی سربراہی کریں گے۔ پیر کے روز عدالت عظمی میں اہم مقدمات کی سماعت ہونے جارہی ہے۔

توہین عدالت کے نئے قانون کے خلاف دائر درخواستوں کی سماعت پانچ رکنی لارجر بینچ کریگا جس کی سر براہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس افتخار محمد چوہدری کرینگے۔توہین عدالت قانون کے خلاف کل اٹھارہ درخواستیں دائر کی گئی ہے۔

چیف جسٹس کی سر براہی میں سپریم کورٹ کا تین رکنی بینچ ایڈوکیٹ باز محمد خان کی دائر کردہ درخواست پر کوئٹہ رجسٹری میں توہین عدالت قانون کے خلاف سماعت کر چکا ہے ۔ عدالت نے وفاق ،سیکرٹری قانون ،اٹارنی جنرل ،چیئر مین سینٹ اور اسپیکر قومی اسمبلی کو بذریعہ متعلقہ سیکرٹریز سمیت دیگر فریقین کو نوٹس بھی کیے جاچکے ہیں . بعد مین تمام درخواستوں کو یکجا کرکے لارجر بنچ تشکیل دیا گیا ہے ۔

درخواست گزاروں نے مو قف اختیار کررکھا ہے کہ توہین عدالت کا نیا قانون آئین کی متعدد شقوں سے متصادم ہے ۔سپریم کورٹ میں دوہری شہریت کیس ،عظمی ایوب کیس،واقعہ خانیوال کیس اور رحمان ملک توہین عدالت کیس کی سماعت بھی ہو گی۔