آج پوری دنیا کی طرح ضلع بھر میں بھی یوم القدس جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے

گجرات (جی پی آئی) آج پوری دنیا کی طرح ضلع بھر میں بھی یوم القدس جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے ، ضلع بھر میں مختلف مقامات پر ریلیاں منعقد ہونگی ، جن میں اسرائیلی جارحیت کی مزمت کی جائیگی ، مرکزی ریلی بعد نماز جمعہ امام بارگاہ حسینیہ میں منعقد ہو گی ۔

ریلی کے شرکاء جی ٹی ایس چوک تک جائینگے اور مقررین امریکہ و اسرائیل کے خلاف مظاہرہ کرینگے ، لالہ موسیٰ میں امام بارگاہ ریلوے روڈ ، سرائے عالمگیر میں فوارہ چوک میں ریلیاں منعقد ہونگی ، آج لولوسر میں ہونے والے واقعہ کی بھی مذمت کی جائے گی ۔