آرمی چیف امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے اسکردو پہنچ گئے

kayani

kayani

اسکردو : (جیو ڈیسک)آرمی چیف برفانی تودے میں دبے جوانوں کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیوں کا جائزہ لینے اسکردو پہنچ گئے۔آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی برفانی تودہ گرنے والے علاقے کا دورہ کررہے ہیں۔ گزشتہ روز سیاچن گلیشئر پر پاکستان آرمی کے کیمپ پر برفانی تودہ گرنے سے ایک سو سے زائد جوان دب گئے ہیں۔ جن کو نکالنے کے لئے امدادی آپریشن جاری ہے۔ جس میں بھاری مشینری کے علاوہ ہیلی کاپٹرز اور کھوجی کتوں سے بھی مدد لی جا رہی ہے۔