گلگت میں حالات بدستور کشیدہ، شہر میں چھٹے روز بھی کرفیو نافذ

gilgit

gilgit

گلگت میں حالات بدستور کشیدہ ہیں اورشہر میں کرفیو نافذ ہے۔ اسکردو میں موبائل سروس میں تعطل سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔سانحہ چلاس کے بعد سے گلگت میں مسلسل کرفیو کا چھٹا روز ہے اور شاہراہوں پر فوجی دستوں کا گشت جاری ہے۔ گزشتہ روز کرفیو میں چند گھنٹوں کی نرمی دی گئی جس میں شہریوں نے بازاروں گلگت کا رخ کیا۔ اس موقع پر اشیائے ضروریہ کی دکانوں پر رش دیکھنے میں آیا۔