تحریک انصاف آج ایبٹ آباد میں طاقت کا مظاہرہ کریگی

pti imran khan

pti imran khan

تحریک انصاف آج ایبٹ آباد میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی، جلسے کے انتظامات کو حتمی شکل دی جار ہی ہے۔

جس سے تحریک انصاف کے چئیر مین عمران خان ،شاہ محمود قریشی، جاوید ہاشمی،صوبائی قائدین خطاب کریں گے، شہر کے مختلف مقامات پر استقبالیہ کیمپس لگائے گئے ہیں، جلسے کیلئیخصو صی سیکو رٹی پلان بھی ترتیب دیا گیاہے ،تحریک انصاف ہزارہ کے ڈیویزنل صدر آصف زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں تحریک انصاف کے سونامی سے ہزارہ کی سیاست میں اہم تبدیلی رو نما ہو گی۔