آرمی چیف ممکنہ برطرفی کیس: حکومت جواب جمع کرائے۔ سپریم کورٹ

supreme court

supreme court

سپریم کورٹ نے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ممکنہ برطرفی کے خلاف دائر درخواست پر اٹارنی جنرل کو ہدایت کی ہے کہ وہ حکومت سے ہدایت لے کر تحریری طور پر جواب جمع کرائیں۔
چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایڈووکیٹ ایف کے بٹ کی جانب سے ڈی جی آئی ایس آئی اور آرمی چیف کی ممکنہ برطرفی کے خلاف دائر درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ حالات بہتری کی جانب بڑھ رہے ہیں، یہ اچھی بات ہے، اٹارنی جنرل مولوی انوار الحق نے اس موقع پر کہا کہ محض اخباری خبروں کو بنیاد پر اس قسم کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں۔