نواز شریف پندرہ روز میں لوٹی ہوئی رقم وآپس کر دیں۔ شرجیل میمن

sharjeel memon

sharjeel memon

پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نواز شریف پندرہ روز کے اندر لوٹی ہوئی رقم واپس کردیں بصورت دیگر ان کے خلاف بھوک ہڑتال کا اعلان کر دیا جائیگا۔
دبئی سے وآپسی پر کراچی ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن نے کہا کہ وہ اور ذوالفقارمرزا پیپلز پارٹی کے کارکن ہیں اور رہیں گے ، لوٹے نہیں جو پارٹیاں بدلیں۔ انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں ساتھ دینے پر ایم کیو ایم کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ وزیراعظم کے ساتھ عدالت میں نہ جانا ان کا اپنا فیصلہ تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تمام سازشوں کے پیچھے نواز شریف کا ہاتھ ہے ۔اداروں کا احترام کرتے ہیں لیکن پیپلزپارٹی کے مینڈیٹ کو بھی تسلیم کیا جائے۔