آرڈیننس کو کالا قانون کہنے والے نقائص بتائیں، قائم علی شاہ

qaim ali shah

qaim ali shah

کراچی (جیوڈیسک) وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ بلدیاتی آرڈیننس سے متعلق نوٹیفکیکشن جلد جاری ہو گا ۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعلی سندھ نے کہا ہے کہ آرڈیننس کو کالا قانون کہنے والے اس کے نقائص بتائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یوم عشق رسول پر قانون ہاتھ میں لینا غیر قانونی تھا ۔ توڑ پھوڑ میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی ۔
وزیر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کا کہنا ہے کہ بلدیاتی آرڈیننس کے حوالیسے نوٹی فکیشن ایک سے دو روز میں جاری کرکے نوے روز کے اندر سندھ اسمبلی سے آرڈیننس کو پاس کراکے قانونی شکل دے دی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ آرڈیننس پر ناراض اتحادیوں کے استعفی تا حال گورنر سندھ کو موصول نہیں ہوئے ہیں،آرڈیننس عوامی اور جمہوری ہے،مخالفت کرنے والے بیٹھ کر بات چیت کریںاور اپنی تجاویز دیں ،اگر انکی تجاویز مثبت ہوئیں تو اسے آرڈیننس میں شامل کیا جائے گا۔

وزیر اعلی کا کہنا تھا کہ یوم عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر قانون ہاتھ میں لینا غیر قانونی عمل تھا،موقع پر رینجرز کی غیر موجودگی کی باتیں غلط ہیں،اپنے لوگوں کو مارنا اور املاک کا نقصان کہاں کی عقلمندی ہے۔