ایم کیو ایم نے غلام احمد بلور سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کردیا

ghulam bilour

ghulam bilour

ایم کیو ایم(جیوڈیسک)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے وفاقی وزیربرائے ریلوے غلام احمد بلور کے انتہا پسندانہ بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ غلام احمد بلور اپنے انتہا پسندانہ الفاظ واپس لیں یا اپنی وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کریں۔

ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ غلام احمد بلور نے نبی کریم کی شان کے خلاف گستاخانہ فلم بنانے والے کے قتل اور قاتل کیلئے انعام کا اعلان کرکے پوری دنیا میں پاکستان کو تنہا اور بدنام کرنے کا گھناونا عمل کیا ہے ۔ انہوں نے جن انتہا پسندانہ خیالات کا اظہار کیا ہے وہ لبرل اوراعتدال پسند پاکستانیوں کیلئے ہرگز قابل قبول نہیں ہوسکتے ۔

رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ وفاقی وزیرغلام احمد بلور پوری قوم سے معافی مانگ کراپنے انتہا پسندانہ الفاظ واپس لیں یا اپنی وزارت سے استعفیٰ دیکر پورے پاکستان کو دنیا بھر میں بدنامی سے چھٹکارا دلائیں۔