آزاد کشمیر میں مسافر جیپ کھائی میں جاگری، 9 افراد جاں بحق

Azad Kashmir

Azad Kashmir

آزاد کشمیر : (جیو ڈیسک) مسافر جیپ کھائی میں گرنے سے تین خواتین سمیت نو افراد جاں بحق اور آٹھ زخمی ہو گئے ہیں۔

کوپرا گلی سے مظفرآباد جانے والی بد نصیب جیپ جھینگ دیولیاں کے قریب تیز موڑ کاٹتے ہوئے ڈرائیور سے بے قابو ہو کر تین سو فٹ گہری کھائی میں گر ی جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی مقامی افراد نے پولیس کے ساتھ ملکر لاشوں کو کھائی سے باہر نکالا اور زخمیوں کو شیخ خلیفہ بن زاید ہسپتال مظفرآباد منتقل کیا۔ حادثے میں تین عورتیں اور ایک بچہ بھی جا ں بحق ہو گیا۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر چودھری مجید نے جیپ حادثے پر دکھ کا اظہار کرتے ہویے جاں بحق مسافروں کے لواحقین کو فی کس ایک ایک لاکھ اور زخمیوں کو پچاس ہزار روپے امداد دینے کا اعلان کیا۔