آزا د کشمیرمیں تعلیمی انقلاب برپا کرنے میں ریڈ فاؤنڈیشن کا اہم کردار ہے:عتیق الرحمان

بھمبر: آزا دکشمیر کے اندر تعلیمی انقلاب بر پا کرنے میں ریڈ فاؤنڈیشن کا بڑا اہم کردار ہے بالخصوص یتیم بچوں کو مفت تعلیمی سہولیات مہیا کر کے کبھی بھی شفقت پدری سے محرومی کا احساس نہیں ہونے دیا ریڈ فاؤنڈیشن ایک بہترین درسگاہ ہے جہاں دنیا وی تعلیم کیساتھ ساتھ دینی تعلیم اور بچوں کی شخصیت کو نکھار نے کیلئے شاندار کردار ادا کیا جا رہا ہے انہوں نے کہا کہ میں ریڈ فاؤنڈیشن سکول کے پرنسپل اور جملہ سٹاف کو اس شاندار تقریب کے انعقادپر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہار بھمبر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری عتیق الرحمان برسالوی نے ریڈ فاؤنڈیشن سکول برسالی کے سالانہ نتائج و تقسیم انعامات کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ریڈ فاؤنڈیشن ہمارے مستقبل کے معماروں کے بہتر اور روشن مستقبل کیلئے کوشاں ہے تقریب سے چوہدری عبدالرحیم، ریجنل منیجر ریڈ فاؤنڈیشن صابر حسین ،پرنسپل یاسر شاہ نے بھی خطاب کیا جبکہ تقریب میں چوہدری عبدالقیوم بزمی یوکے ،چوہدری صبور امین صدر ویلفیئر سوسائٹی برسالی ،چوہدری محمد الیاس صدر اصلاحی کمیٹی برسالی ،چوہدر ظفر اقبال نائب صدر مسلم لیگ نون تحصیل بھمبر اور سینئر مدرس پرویز اختر نے پوزیشنیں لینے والے بچوں میں انعاما ت تقسیم کیے اس موقع پر مہمان خصوصی چوہدری عتیق الرحمان نے 5000روپے اور چوہدری عبدالقیوم نے بھی ادارے کیلئے 5000روپے کا اعلان کیا ۔