پی ٹی آئی کے کامیاب جلسوں نے حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی

بھمبر : تحریک انصاف کے حالیہ کامیاب جلسوں نے حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی ہے پاکستانی اور آزاد کشمیر کی عوام پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون سے بیزار ہو چکی پاکستان میں ہونیوالے آئندہ الیکشن کے اندرتحریک انصاف کلین سویپ کرے گی ان خیالات کااظہار بر طانیہ کی سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری صادق حسین آف چھپراں نے صحافیوں سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے چیئر مین عمران خان محب وطن لیڈر ہیں اور پاکستانی و کشمیر عوام انہیں اپنا نجات دہندہ سمجھتی ہے عوام پیپلز پارٹی اور نون لیگ کو آزما چکے ان دونوں جماعتوں کے حکمرانوں نے عوام کے مسائل میں اضافہ کیا اور ملک و ملت کے وقار کیلئے کوئی خاطر خواہ کام نہ کیا انہوں نے کہا کہ اس وقت تحریک انصاف وا حد سیا سی جما عت ہے جو عو ام کو مسا ئل کی دلدل سے نکا ل سکتی ہے انہو ں نے کہا کہ نو جو ان طبقہ جو کسی بھی تبد یلی اور انقلا ب میں اہم کر دا ر ادا کر تے ہیں جوق در جوق تحر یک انصا ف میں شمو لیت اختیا ر کر رہے ہیں بر طا نیہ اور دیگر یو رپی مما لک میں مقیم تا رکین وطن قا ئد تحر یک انصا ف عمرا ن خا ن کے سا تھ ہیں اور انہیں بھر پو ر سپو رٹ کر یں گے انہو ں نے کہا کہ مخدو م جا وید ہا شمی جیسے را ہنما کا تحریک انصا ف کا صدر بننا بھی اہم پیش رفت ہے جس کے اثرا ت آئند ہ الیکشن میں مخا لفین دیکھ لیں گے ۔