آسام: آئل ریفائنری میں آگ بھڑک اٹھی،15 افراد زخمی

assam oil refinery

assam oil refinery

بھارت کی آئل ریفائنری آگ لگنے کے باعث پندرہ افراد جھس کر زخمی ہوگئے۔ بھارتی ریاست آسام کی گووھاتی نامی ریفائنری میں کھڑے فیول ٹینک میں گزشتہ شام آگ بھڑک اٹھی جس نے قریبی علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے نے طویل جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پایا۔
اس دوران وہاں موجود لوگوں اور پولیس کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ مشتعل افراد کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی ریفائنری میں پھنسے ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق تمام افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ صورت حال اب کنٹرول میں ہے اور آگ لگنے کے واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔