آسام فسادات ملک کے چہرہ پر داغ ہیں، منموہن

Manmohan Singh

Manmohan Singh

بھارتی ریاست آسام میں مسلم کش فسادات میں پچاس سے زائد ہلاکتوں کے بعد وزیراعظم من موہن سنگھ متاثرہ علاقوں میں پہنچ گئے۔فساد زدہ ضلع کراجھار میں متاثرین کے لئے قائم کیمپوں کا دورہ کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں منموہن سنگھ کا کہنا تھا فسادات افسوسناک ہیں اور یہ بھارت پر بدنما داغ ہے۔تمام اکائیوں کو ہم آہنگی کے ساتھ رہنا چاہیئے۔

ان کا کہنا تھاکچھ مسائل تھے، حکومت ان پر آہستہ آہستہ قابو پارہی ہے۔ من موہن سنگھ نے متاثرین کے لئے تین ارب روپے کی امداد اور بحالی کے پیکج کا اعلان کیا۔ آسام میں گزشتہ ہفتے بوڈو قبائل کے مسلم آبادیوں حملے میں پچاس سے زائد افراد ہلاک ہو گئے تھے۔