مقبوضہ کشمیر : بھارتی فوجی کے ہاتھوں نوجوان کی ہلاکت پر ہڑتال

kashmir protest

kashmir protest

مقبوضہ کشمیر(جیوڈیسک) بھارتی فوجی کے ہاتھوں کشمیری نوجوان کی ہلاکت پر مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال ہے۔حریت رہنماوں کی جانب سے دی گئی ہڑتال کی کال پر سرینگر اور دیگر علاقوں میں کاروبار مکمل طور پر بند ہے اور ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے۔

ستائیس سالہ ہلال احمد ڈارپر بھارتی فوج نے ضلع باندی پورہ میں فائرنگ کی ۔جس کے نتیجے میں وہ جاں بحق ہوگئے۔ بھارتی فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ ہلاک ہونے والا نوجوان شدت پسند تھا۔