آسٹریا اوپن ٹینس: اعصام اور بوپنا کو کوارٹر فائنل میں شکست

Bopanna Aisam

Bopanna Aisam

پاک، بھارت ٹینس جوڑی اعصام الحق قریشی اور روہن بوپنا آسٹریا اوپن ٹینس ڈبلز کے کوارٹر فائنل میں ہار گئے ہیں۔ ویانا میں جاری ٹورنامنٹ کے کوارٹر فائنل میں پولینڈ کے فرسٹن برگ اور میٹ کوسکی نے اعصام اوربوپنا کو تین سیٹ کے سخت مقابلے میں زیر کر لیا۔
پہلا سیٹ پولش پیئر نے چھ تین کے اسکور سے جیتا۔ اعصام اور بوپنانے دوسرے سیٹ میں تین چھ سے کامیابی حاصل کی اور مقابلہ ایک ایک سے برابرکردیا۔ فیصلہ کن سیٹ میں دونوں پیئرز کے درمیان اعصاب شکن مقابلہ ہوا لیکن اس میں دس چار سے جیت فرسٹن برگ اور میٹ کوسکی کے نام رہی ،جو فتح کے ساتھ سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔