پاک بھارت ہاکی میچ میں لڑائی، پانچ بھارتی کھلاڑیوں پر پابندی

pak india hockey

pak india hockey

آسٹریلیا میں پاک بھارت ہاکی میچ کے دوران لڑائی کے بعد آرگنائزنگ کمیٹی نے پانچ بھارتی کھلاڑی اور پاکستان کے کپتان پر میچز کی پابندیاں لگا دی ہیں۔
بسلٹن میں ہونے والے پاک بھارت ہاکی میچ کے دوران دونوں ٹیموں کے مابیں ہونے والے جھگڑے کے بعد ٹورنامنٹ ڈائریکٹر گراہم نیپیئر نے دونوں ٹیموں کے مینجرز کا موقف سنا اور ویڈیو دیکھنے کے بعد فیصلہ سنایا۔ فیصلے کے مطابق بھارتی معاون کوچ یوگراج سنگھ اور کھلاڑی چندی پر پانچ پانچ میچوں کی پابندی، جبکہ کھلاڑی گرباج سنگھ پر تین اور مینیجر ڈیوڈ اور کھلاڑی توشاڑ پر ایک ایک میچ کی پابندی عائد کی گئی ہے۔
جیوری نے پاکستان ٹیم کے کپتان شکیل عباسی پر صفر ایک میچ کی پابندی عائد کی ہے۔ جیوری نے پاکستان ٹیم کی جانب سے بردباری کے مظاہرے کو بھی سراہا ہے۔