جیک کیلس سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے والے دوسرے بلے باز

kallis

kallis

جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر جیک کیلس ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں اسکور کرنے والے دنیا کے دوسرے بلے باز بن گئے ہیں، انہوں نے یہ اعزاز آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں حاصل کیا۔

جیک کیلس اب تک 317 ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچوں میں 84 نصف سنچریاں اسکور کر چکے ہیں۔ ان کی ٹیسٹ اور ون ڈے میچوں میں نصف سنچریوں کی مجموعی تعداد 138 ہے۔

ایک روزہ کرکٹ میں سب سے زیادہ نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز بھارتی بلے باز سچن ٹنڈولکر کے پاس ہے۔ وہ 453 ون ڈے میچوں میں 95 نصف سنچریاں اسکور کرچکے ہیں۔پاکستان کے سابق کپتان انضمام الحق اور بھارتی بلے باز راہول ڈریوڈ 83 ، 83 نصف سنچریوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں