دبئی ٹیسٹ:پاکستان نے سری لنکا کو نو وکٹوں سے ہرادیا

dubai test

dubai test

دبئی میں کھیلے گئے دوسرے کرکٹ ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو نو وکٹوں سے شکست دیدی۔ میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے پاکستان کو جیتنے کیلئے چورانوے رنز کا ہدف دیا جسے پاکستان نے ایک وکٹ کے نقصان پر پورا کرلیا۔
پاکستان کی جانب محمد حفیظ انسٹھ  جبکہ اظہر علی انتیس رنز بنائے اور ناٹ آٹ رہے۔ توفیق عمر ایک رن بناکر آٹ ہوئے۔ پاکستان نے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی۔
پاکستان نے سری لنکا کو پانچ سال بعد ٹیسٹ میچ میں شکست دی ہے۔میچ کے چوتھے روز سری لنکا نے اپنی اننگز اٹھاسی رنز ایک کھلاڑی آٹ پر شروع کی اور پوری ٹیم دو سو ستاون رنز بناکر آٹ ہوگئی۔ سعید اجمل نے پانچ کھلاڑیوں کو آٹ کیا۔ سری لنکن اوپنر پرانا وتانا بہتر رنز بناکر آٹ ہوئے۔میچ میں مجموعی طور پر آٹھ وکٹیں حاصل کرنے پر سعید اجمل کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ تین نومبر سے شارجہ کرکٹ گرانڈ میں شروع ہوگا