سہ ملکی ہاکی سیریز، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دی

hockey

hockey

سہ ملکی ہاکی ٹورنامنٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو ڈبل لیگ کے دوسرے میچ میں آٹھ دو گول کے فرق سیشکست دے دی ہے    ,۔ برنبری میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان ہاکی ٹیم حسیم خان، شفقت رسول اور کپتان شکیل عباسی کے بغیر میزبان سائیڈ سیمدمقابل ہوئی۔
پاکستان کی جانب سے پینلٹی کارنر ماہر سہیل عباس نے تیرہویں اور پچیسویں منٹ میں گول اسکور کیے۔ پہلے ہاف میں آسٹریلیا کو تین دو سے سبقت حاصل رہی۔ قومی ٹیم کے تجربہ کار کھلاڑیوں کی غیر موجودگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کیرن گوورز نے ہیٹ ٹرک کرتے ہوئے آسٹریلیا کو فتح دلا دی۔
یکم نومبر کو پاکستان کا مقابلہ بھارت سے ہوگا۔ گزشتہ میچ میں لڑائی کے بعد بھارتی ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کو پابندی کا سامنا ہے۔ قومی ٹیم کے کپتان شکیل عباسی کو ایک میچ کی پابندی کا سامنا کرنا پڑا، اگلے میچ میں وہ دستیاب ہونگے۔