پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی ضروری ہے،احسان مانی

ehsan mani

ehsan mani

آئی سی سی کے سابق صدر احسان مانی کا کہنا ہے بین الاقوامی کرکٹ کی واپسی کیلئے پاکستان کرکٹ بورڈ کو بھرپور اقدامات کرنا ہونگے۔
کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسان مانی نے کہا کہ بورڈ نے فوری اقدامات نہ کئے تو ملک سے کرکٹ کے ختم ہونے کا اندیشہ ہے۔ احسان مانی کے مطابق اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل منظر عام پر آنے سے پاکستان کا عالمی سطح پر امیج بری طرح متاثر ہواہے، محمد عامر نے پیسوں کی خاطر اپنا کیریئر تباہ کرڈالا۔
انہوں نے کہا کہ سابق بورڈ انتظامیہ اس معاملے سے درست طور پر نمٹنے میں ناکام رہی۔ سابق چیئرمین پی سی بی اعجاز بٹ پلیئرز پاور کا خاتمہ چاہتے تھے لیکن قومی ٹیم میں گروپنگ بڑھ گئی ہے۔ احسان مانی نے مزید کہا کہ پی سی بی کے نئے سربراہ کرکٹ سے زیادہ واقف نہیں۔انہیں آئی سی سی اور ممبر بورڈز سے تعلقات بہتر بنانے کیلئے اقدامات کرنے ہونگے۔