آسٹریلیااوربھارت آج ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوں گے

india australia

india australia

آسٹریلیا اور ,کے درمیان دو ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا پہلا میچ آج سڈنی میں کھیلا جائے گا۔ ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش کے بعد بھارتی ٹیم کل سڈنی میں آسٹریلیاکے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل ہوگی۔
آسٹریلیا اوربھارت کے درمیان اب تک چار میچز کھیلے جاچکے ہیں دونوں ٹیموں نے دو دو میچز جیتے ہیں۔ آسٹریلیا نے ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لئے نوجوان کرکٹر جارج بلیلی کوکپتان مقرر کیاہے۔ جارج بلیلی بھارت کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں ڈیبیو کریں گے۔
آسٹریلوی قائد کا کہناہے کہ وہ کپتان کی حیثیت سے ڈبیوکرنے پر تھوڑے نروس ہیں لیکن دباوکاشکارنہیں۔انہوں نے کہا کہ ٹیم جارحانہ کھیل کامظاہرہ کرکے بھارت کو شکست دے گی۔ دوسری جانب بھارتی ٹیم میں رویندر، جدیجا یا عرفان پٹھان میں سے کسی ایک کھلاڑی کو ٹی ٹوئنٹی میچ میں موقع دیا جاسکتا ہے۔