آئی سی سی ایگزیکٹیو بورڈ کے اجلاس کا پہلا دن، ترمیمات زیربحث

haroon lorgat

haroon lorgat

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ایگزیکٹیو بورڈ کا دو روزہ اجلاس دبئی میں شروع ہو گیا۔ آئی سی سی ہیڈکوارٹردبئی میں جاری اجلاس کے پہلے روز آئین میں ترامیم سمیت دیگر معاملات زیر بحث رہے۔
ذرائع کے مطابق چیرمین پی سی بی ذکا اشرف اجلاس میں پیتالیس منٹ کی تاخیر سے شریک ہوئے۔ اجلاس میں نائب صدارت کیلئے پیش کردہ بنگلہ دیش اورپاکستان کے مشترکہ امیدوار مصطفی کمال کا نام بھی زیرغوررہیگا۔
ذرائع کے مطابق اگر مصطفی کمال نائب صدر منتخب ہوگئے تو آئی سی سی میں چیرمین کا عہدہ متعارف کرایا جائیگا۔ اجلاس میں ڈومیسٹک سطح پر اینٹی کرپشن قواعد و ضوابط کے نفاذ کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔