صدر رجب طیب ایردوان دارالحکومت ابوظہبی میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد دبئی روانہ

 Recep Tayyip Erdoan

Recep Tayyip Erdoan

ابوظہبی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوسرے روز دارالحکومت ابوظہبی میں اپنی مصروفیات مکمل کرنے کے بعد دبئی روانہ ہوگئے ہیں۔

ایردوان نے دبئی ایکسپو 2020 لیڈر شپ ایکسپو فیلڈ میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے امیر شیخ محمد بن راشد المکتوم سے ملاقات کی ہے ۔

دونوں رہنماوں نے بعد میں وفود کے درمیان ہونے والی ملاقات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کی۔

صدر ایردوان نے اپنے دورے کے دوران وزٹنگ بک میں اپنے تاثرات قلمبند کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ” مجھے ترکی کے قومی دن کے نام سے منسوب ایکسپو 2020 دبئی کی نمائش کی قیادت اور میزبانی کرنے پر بڑی خوشی ہوئی ہے۔

میں اس موقع پر اپنے پیارے عزیز بھائی المکتوم کی گرمجوشی کا شکر گزار ہوں ۔ میں متحدہ عرب امارات کو ایکسپو 2020 کے “ذہنوں کا جوڑ، مستقبل کی تخلیق” کے زیر عنوان نمائش کا کامیابی سے منعقد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔