صدر رجب طیب ایردوان کا یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ

Tayyip Erdoan

Tayyip Erdoan

ترکی (اصل میڈیا ڈیسک) صدر رجب طیب ایردوان نے یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی سے ٹیلی فونک رابطہ قائم کیا ہے۔

صدر کے ڈائریکٹوریٹ آف کمیونیکیشن کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق بات چیت میں یوکرین روس جنگ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

بات چیت میں صدر ایردوان نے کہا کہ وہ روس اور یوکرین کے درمیان امن قائم کرنے کے لیے سفارت کاری کے میدان میں بھرپور کوششیں کر رہے ہیں اور ان کا مقصد جلد از جلد مستقل جنگ بندی کرنا ہے کیونکہ جنگ کے جاری رہنے سے کسی کو بھی کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔

صدر ایردوان نے کہا کہ وہ صدر زیلینسکی اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کو ایک میز پر لوانے کی اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

انہوں نے کہا کہ وہ یوکرین اوراس کے پڑوسی ممالک میں یوکرینی باشندوں کو انسانی امداد کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہیں، صدر ایردوان نے انسانی ہمدردی کی راہداریوں کے موثر طریقے سے کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

یاد رہے روسی فوجیوں نے 24 فروری کو یوکرین پر حملوں کا سلسلہ شروع کیا تھا۔