اپوزیشن کا صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانے کا فیصلہ

Aref Alavi

Aref Alavi

کراچی (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے بعد صدر عارف علوی کے خلاف مواخذے کی تحریک لانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے فوری بعد صدر مملکت کے خلاف مواخذے کی تحریک پیش کی جائے گی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ نئے صدر کے امیدوار کے لیے آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان پر مشتمل 2 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق اپوزیشن میں طے ہو گیا ہے کہ صدر پیپلز پارٹی یا جے یو آئی ف میں سے ہو گا، نیا صدر عارف علوی کی باقی مدت پوری کرے گا۔