شلپا کے شو ہر راج کندرا پاکستانی کرکٹرز کے فین نکلے

Raj Kundra

Raj Kundra

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا پاکستانی کرکٹرز کے فین نکلے۔ کاروباری دورے پر آئے ہوئے راج کندرا نے کہا ہے کہ وہ کرکٹ کے دیوانے ہیں اور دنیائے کرکٹ میں پاکستانی کھلاڑی انکے پسندیدہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ پاک بھارت مشترکہ فلم بنانے کا ارادہ رکھتے ہیں اور اگر حالات سازگار رہے تو فلم میں دونوں ممالک کے فنکار پر فارم کریں گے اور فلم کی شوٹنگ ممبئی اور دہلی کے علاوہ لاہور اور کراچی میں بھی کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی بیوی شلپا شیٹھی بھی پاک بھارت مشترکہ فلم میں کام کرنے کے حوالے سے گہری دلچسپی رکھتی ہیں۔