آسٹریلیا ،جنگل کی آگ چھٹے روز بھی بے قابو،سات افراد زخمی

Australia Forest Fires

Australia Forest Fires

سڈنی (جیوڈیسک)آسٹریلیا میں جنگل کی آگ پر چھٹے روز بھی قابو نہیں پایا جا سکا، سات افراد زخمی اور سیکڑوں لاپتہ ہو چکے ہیں۔

آسٹریلیا میں ان دنوں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جس سے ریاست تسمانیہ کے جنگلات میں آگ بھڑک اٹھی،آگ پر پانچ روز گزرنے کے بعد بھی قابو نہیں پایا جا سکا ہے۔

آگ سے متاثرہ ریاست تسمانیہ میں بہت سے لوگ ابھی تک لاپتہ ہیں تاہم حکام نے کسی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی۔سیکڑوں فائر فائٹررز جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔حکام کے مطابق آگ پانچ ہزار ایکڑ رقبے پر پھیل چکی ہے۔ہر طرف دھویں کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔

منگل کو سڈنی میں درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا جبکہ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ پیر تک درجہ حرارت چون ڈگری تک پہنچ سکتا ہے۔