گھر گھر ووٹرز کی تصدیق کا عمل کل ، فوج کی تعیناتی آج سے شروع

Pakistan Rangers

Pakistan Rangers

کراچی (جیوڈیسک) ووٹر فہرستوں کی تصدیق کیلئے آج سے فوج کی تعیناتی شروع ہو گی جبکہ گھر گھر جا کر ووٹرز کی تصدیق کاعمل کل سے ہو گا۔ الیکشن کمشنر کی ہدایت کیمطابق نادرا کی جانب سے انتخابی فہرستیں دوبارہ پرنٹ کر کے کراچی پہنچا دی گئی ہیں۔

وزارت دفاع کے ذرائع کا کہناہے کہ فوج اورت مام فورسز الیکشن کمیشن اسٹاف کو محفوظ ماحول فراہم کرنی کی ذمے دار ہوں گی۔ فوج ، رینجرز ، فرنٹیئر کانسٹیبلری اور پولیس بدھ نو جنوری سے کراچی میں تعینات ہو گی۔ کراچی میں فورسز کی تعینانی انتخابی فہرستوں کی تصدیق تک ہو گی۔

فوج کا کام صرف الیکشن کمیشن کے عملے کو تحفظ فراہم کرنا ہے جبکہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کی ذمے داری الیکشن کمیشن کی ہو گی۔ الیکشن کمیشن نے تین قسم کے فارم چھپوائے ہیں۔ جس کے مطابق تصدیق کرنیوالی ٹیم کو فارم الف ، فارم 2 اور فارم ب دیا جائے گا۔

ووٹروں کی تصدیق سے پہلے خانہ شماری کی جائے گی۔ ایک فرد پر مشتمل گھرانے کو فارم الف دیا جائے گا جبکہ ایک سے زائد افراد کے خاندان کو فارم ب دیا جائے گا۔ فارم بھرنے میں غلطی ہونے پر شہریوں کو تصحیح کے لیے بھی فارم فراہم کیا جائے گا۔