لانگ مارچ کا خوف ، اسلام آباد کو چار دن قبل ہی سیل کر دیا گیا

Islamabad Sealed

Islamabad Sealed

اسلام آباد (جیوڈیسک) لانگ مارچ سے انتظامیہ کی نیندیں حرام ہو گئی ہیں ، چار دن پہلے ہی ریڈ زون سمیت شہر سیل کر دیا گیا۔ دس ہزار پولیس اہلکار ڈیوٹی دیں گے۔ فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے، رینجرز اور ایف سی کی خدمات بھی حاصل کر لی گئی ہیں۔ وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کے شرکا کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا ہے۔

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے مطابق سفارتخانوں اور سفارتکاروں کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ لانگ مارچ کے دوران رینجرز ، ایف سی کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی۔ سیکیورٹی کیلئے 10 ہزار پولیس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جبکہ فوج کو بھی اسٹینڈ بائی رکھا جائے گا۔

کنٹینرز کا مقصد ڈپلومیٹک انکلیو ، ایوان صدر اور وزیراعظم ہاؤس کو سیکیورٹی فراہم کرنا ہے۔ دوسری طرف وفاقی حکومت نے لانگ مارچ کے شرکا کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دے دیا۔