آسٹریلیا : جھاڑیوں میں لگی آگ پر پانچویں روز بھی قابو نہ پایا جاسکا

Australia Fire Forest

Australia Fire Forest

سڈنی(جیوڈیسک)آسٹریلیا میں جھاڑیوں میں لگی آگ پر پانچویں روز بھی قابو نہیں پایا جا سکا۔ نیوساؤتھ ویلز کے قریب اسی فائر فائٹرز جھاڑیوں میں لگی آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔

تسمانیہ میں بھی جھاڑیوں میں آتشزدگی نے بائیس ہزار ہیکٹر کے رقبے کو لپیٹ میں لے رکھا ہے،یہاں سو گھر جل کر راکھ ہوگئے جبکہ متعدد افراد کو حفاظتی مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔