بھارت میں سرد ترین موسم، نظام زندگی مفلوج

India fog

India fog

بھارتی(جیوڈیسک)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی شدید ترین سردی اور دھند کی لپیٹ میں ہے۔ سرد موسم نے کاروبار زندگی بری طرح متاثر کیا ہے۔ دہلی میں درجہ حرارت دو اعشاریہ چار ریکارڈ کیا گیا۔ شدید سردی اور دھند کے باعث ستر سے زائد پروازیں متاثر ہوئیں جبکہ ٹرین اور روڈ ٹریفک بھی معطل ہوئی۔

کھلے مقامات پر سردی سے بچاوکے لئے لوگوں نے آگ کے الاو جلائے۔ خون جما دینے والی سردی نے بازار اور کھیل کے میدان ویران کر دئیے اور لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔

اتوار دہلی کے لئے موسم کا سرد ترین دن ثابت ہوا جب درجہ حرارت ایک اعشاریہ نو ہوگیا۔ بھارت کی شمالی ریاستوں اور دیگر علاقوں میں بھی سردی راج کر رہی ہے۔ اتر پردیش میں شدید سردی سے ٹھٹھر کر مزید پندرہ افراد جان گنوا بیٹھے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید سردی کی لہر مزید جاری رہے گی