آسٹریلیا سے سیریز ، پاکستان کے 6 کھلاڑی دبئی روانہ

Pak australia series

Pak australia series

پاک آسٹریلیا سیریز (جیوڈیسک) آسٹریلیا سے سیریز ، پاکستان کے 6کھلاڑی دبئی چلے گئے پہلا میچ شارجہ میں 28 اگست کو کھیلا جائے گا۔پاکستان آسٹریلیاسیریز میں شرکت کے لئے پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں سمیت پندرہ رکنی اسکواڈ لاہور سے دبئی چلا گیا ہے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا آغاز اٹھائیس اگست سے دبئی میں ہو رہا ہے۔

پہلے ون ڈے انٹرنیشنل میں دونوں ٹیمیں شارجہ کے میدان میں مدمقابل ہوں گی۔ قومی کرکٹ ٹیم کے چھ کھلاڑیوں جنید خان، انورعلی، اسد شفیق، اظہر علی، عمران فرحت اور اعزاز چیمہ کوچ ڈیو واٹمور منیجر نوید اکرم سمیت پندرہ رکنی اسکواڈ لاہور سے نجی فلائٹ کے ذریعے روانہ ہوئے ۔ ایئر پورٹ پر کوچ سمیت کسی کھلاڑی نے میڈیا سے گفتگو نہیں کی۔ اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے ۔