سابق فاسٹ بولر محمد اکرم بولنگ کوچ مقرر

Mohammad akram

Mohammad akram

پی سی بی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے سابق فاسٹ بولر محمد اکرم کو قومی ٹیم کا بولنگ کوچ مقرر کردیا ہے۔ وہ متحدہ عرب امارات میں ہونے والی پاک آسٹریلیا سریز سے ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ ان کی تقرری ایک سال کے لیے کی گئی ہے۔

سابق لیگ اسپنر عبدالقادر نے محمد اکرم کے بطور بولنگ کوچ تنصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بارے میں معلوم نہیں کہ محمد اکرم کیسے کوچ ثابت ہونگے لیکن انہیں بولنگ کوچ کی تقرری پر خوشی ہے۔