آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیزکوہرا کرسیریز2-2 سے برابرکردی

Australia West Indies

Australia West Indies

سینٹ لوشیا : (جیو ڈیسک) پانچویں ایک روزہ کرکٹ میچ میں آسٹریلیا نے ویسٹ انڈیز کوتیس رنز سے شکست دے دی۔ سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کوپہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔پچاس اوورز میں آسٹریلیا کی ٹیم نے نو وکٹوں کے نقصان پر دو سو اکیاسی رنز بنائے۔ جواب میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم اڑتالیسویں اوورز میں دو سو اکاون رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔

آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز دو، دو سے برابر ہوگئی جبکہ ایک میچ ٹائی ہوگیا تھا۔