آسٹریلیا کواب سیٹ کرنے کی کوشش کرینگے،مشل وین ڈین

hockey coach

hockey coach

پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سہ ملکی سیریز کا فائنل میچ کل پرتھ میں کھیلا جائیگا۔ پاکستان ہاکی ٹیم کے ڈچ کوچ مشل وین ڈین کا کہنا ہے کہ فائنل میں آسٹریلیا کو اپ سیٹ کرنے کی کوشش کرینگے۔
پرتھ میں پاکستانی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ مشل وین ڈین نے کہا کہ سینئر ہاکی ٹیم کیلئے دورہ آسٹریلیا مفید ثابت ہوگا۔ چیمپیئنز ٹرافی اور لندن اولمپکس کی تیاری مکمل ہوسکے گی۔ انھوں نے کہا کہ بھارتی ٹیم کیخلاف میچز کانٹے کے ثابت ہوئے جبکہ دورے میں کھلاڑیوں کی پرفارمنس اچھی رہی ہے۔ سہ ملکی سیریز کے دوران پاکستان کا دو مرتبہ میزبان ٹیم آسٹریلیا سے سامنا ہوا، بدقسمتی سے آسٹریلیا کیخلاف شکست کا سامنا رہا جبکہ بھارت کیخلاف دونوں میچز برابر رہے