لندن : کرکٹ کرپشن کیس، فیصلہ آج سنایا جائیگا

spot fixing

spot fixing

لندن میں کرکٹ کرپشن کیس کی عدالتی کارروائی ختم ہو گئی ہے جبکہ مقدمے کا فیصلہ آج سنایا جائیگا۔ سماعت کے دوران سلمان بٹ،محمد آصف اور محمد عامر عدالت میں موجود تھے۔ جسٹس کک کا کہنا تھا کہ آصف، سلمان اور عامر پر جرم ثابت ہوچکا ہے۔ سزا آج سنائی جائے گی۔
سماعت کے موقع پرکرکٹر سلمان بٹ کی جانب سے عدالت سے رحم کی اپیل بھی کی گئی جبکہ بکی مظہر مجید عدالت میں رو پڑے۔ انہوں نے عدالت کو بتایا کہ ایک اور کھلاڑی بھی کرپشن میں ملوث تھا، جبکہ سلمان بٹ دوسرے کھلاڑیوں سے حسد کرتے تھے۔
دوسری جانب مظہر مجید کے وکیل نے عدالت سے سزا میں کمی کی درخواست کردی، مظہر مجید کے وکیل کا کہنا تھا کہ مظہر مجید اپنے کیے پر شرمندہ ہیں، انہوں نے اکیلے جرم نہیں کیا، کھلاڑیوں نے خود مظہر مجید سے رابطہ کیا تھا، وکیل نے کہا کہ مظہر کا صرف کھلاڑیوں اور سٹہ بازوں کے درمیان رابطہ تھا، انہوں نے محمد عامر کو 2500، سلمان بٹ کو 10 ہزار جبکہ محمد آصف کو 65 ہزار پانڈ دیئے۔
سلمان بٹ کے وکیل نے عدالت سے اپیل کی کہ سلمان بٹ کو قید کی سزا نہ دی جائے، سلمان بٹ کے وکیل نے بکی مظہر مجید کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سلمان بٹ نے کبھی کسی کھلاڑی پر دبا نہیں ڈالا، اس موقع پر کرکٹر سلمان بٹ نے عدالت سے استدعا کی کہ میرے اہل خانہ کو تنگ نہ کیا۔