کراچی: رینجرز کے چھاپے، 48 مشتبہ افراد گرفتار

Karachi Rangers

Karachi Rangers

کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے چھاپے مار کر اڑتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ کراچی کے علاقے شانتی نگر، اورنگی ٹان، لانڈھی ٹان اور کھڈا مارکیٹ لیاری میں رینجرز نے چھاپے مار کر اڑتالیس مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔ منگھوپیرمیں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی پر کارروائی کی جس میں مقابلہ کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ جس میں دو مبینہ دہشت گرد ہلاک اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔ فائرنگ کا ایک اور واقعہ ملیر کے علاقے میمن گوٹھ میں پیش آیا جس میں ایک شخص ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ ادھر الآصف اسکوائر میں مشتعل عوام نے دو ڈاکوں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا جنہیں بعد میں پولیس نے حراست میں لے کر شدید زخمی حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کر دی۔