آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز میں ثانیہ مرزا کا فاتحانہ آغاز

Sania Mirza

Sania Mirza

میلبرن(جیوڈیسک)آسٹریلین اوپن کے مکسڈ ڈبلز میں ثانیہ مرزا نے فاتحانہ آغاز کر لیا۔ اعصام الحق کل پہلے راؤنڈ کا میچ کھیلیں گے۔

ٹینس سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم میں اعصام الحق مینز ڈبلز میں کامیابیوں کے بعد مکسڈ ڈبلز کیٹگری کا پہلا میچ کھیلیں گے۔ مکسڈ ڈبلز میں اعصام کی ٹیم میں سویڈن کی سوفیا ارویڈسن ہوں گی۔ اعصام کی ٹیم کا میچ بھارت کے لینڈر پیئرز اور روس کی الینا ویسنینا سے ہو گا۔

بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور بوب برائن کی جوڑی نے آسٹریلوی ٹیم کو پہلے راؤنڈ میں پچھاڑ دیا تھا۔ ثانیہ مرزا نے مکسڈ ڈبلز میچ میں چھ دو اور چھ دو کے اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی اپنے نام کی۔