آسٹریلین طیارہ انڈونیشیا میں گر کرتباہ، پائلٹ سمیت دو ہلاک

 australian

australian

انڈونیشیا : (جیو ڈیسک) سوسی ایئر لائن کا طیارہ مرکزی انڈونیشیا میں گر کر تباہ ہوگیا, طیارے میں سوار 2 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی اخبار رساں ادارے کے مطابق سوسی ایئر لائن کا تیارہ پپلاٹیس پی سی 6 انڈونیشیا کے مرکزی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے میں طیارے کا پائلٹ جس کا تعلق آسٹریلیا سے ہے اور جنوبی افریقہ سے تعلق رکھنے والا فوٹو گرافر ہلاک ہوگئے ہیں۔ سوسی ایئر لائن آسٹریلیا کا مقامی ائر لائن ہے جو آسٹریلیا کے اندرونی علاقے میں اپنی خدمات انجام دیتی ہے۔ رواں سال سوسی ایئر لائن کا یہ تیسرا طیارہ ہے جس کے ساتھ یہ حادثہ پیش آیا ہے۔