آسٹریلین کان کن ریوٹینٹو کی کمائی میں 34 فیصد کمی

Autralian Riyutento

Autralian Riyutento

آسٹریلیا (جیوڈیسک) آسٹریلین کان کن ریوٹینٹو کی کمائی 34 فیصد کمی کے ساتھ 5.2 ارب ڈالر ہوگئی آسٹریلین کان کنی کے بڑے ادارے ریوٹینٹو نے کہا ہے کہ رواں سال کے پہلے نصف کے دوران کمائی 34 فیصد کمی کے ساتھ 5.2 ارب ڈالر ہو گئی جبکہ اس کا ذمہ دار اشیا صرف کی قیمتوں میں اضافے کو قرار دیا گیا ہے۔

چیف ایگزیکٹو ٹوم البانیس کا کہنا ہے کہ ہم کچھ عرصے سے اشارہ دے رہے تھے کہ مارکیٹ بدستور بپھری رہے گی اور ہم نے سال کے نصف حصے کے دوران چیلنجنگ حالات دیکھے تھے۔